منتخب شاعری

غرناطہ میں آخری نظم

 آگ اور سکوت

اور غلام کے قدموں کی چاپ

گدھوں والے کسان شہر میں داخل ہو رہے ہیں

لیکن بہت جلد دروازے بند ہو جائیں گے

اور محصور ہو جانے کے بعد

پنیر اور انگور کی رسد منقطع ہو جائے گی

زیتون کے باغ اصطبل بن جائیں گے

اور غلام دشمن

اس سے پہلے کہ ہم پر افتاد پڑے

آؤ! قالین پر بیٹھ کر ایک ساتھ کھانا کھا لیں