مدینے کی ہوا ہے اور رخساروں پہ پانی
کوئی ایسی لغت جس میں سنائوں یہ کہانی
تھمابھی ہے کبھی کیا سیل انسانوں کا اس میں
پریشاں ہے مدینے میں ابد کی بے کرانی
برہنہ پا کھڑی ہے رات پتھر کی سلوں پر
سروں پرصبح صادق نے عجب چادر ہے تانی
یہاں مٹّی میں کنک لعل اور یاقوت کے سب
درختوں پر یہاں سارے پرندے آسمانی
ہوا اس شہر کی جنت کے پھولوں نے بنائی
گدا اس شہر کے میں اور سعدی اور قآنی
(ضرورتِ شعری کے تحت قا آنی کو قآنی باندھا ہے)
مرے آقا کے چاکر اور کیکائوس کا تخت
مرے مولا کے خدمت گار اور تاجِ کیانی
مطہّر جسم پر دیکھو چٹائی کے نشاں ہیں
چٹائی کے نشاں اور دو جہاں کی حکمرانی
کہاں تھا وقت میں جب جالیوں کے سامنے تھا
مجھےاس نے سمجھ رکھاہے کس برتے پہ فانی
کہاں میں اورکہاں یہ فرش اورپلکوں کی جاروب
زہے قسمت کہ میں نے لوٹ لی یہ میہمانی
کہاں یہ گنبد خضرا کہاں بینائی میری
کہاں قلاّش مجھ سا اور کہاں یہ شہ جہانی
اسی دہلیز پر بیٹھا رہے میرا بڑھاپا
انہیں کوچوں میں گذرے میرے بچوں کی جوانی
رہے میرا وطن اس شہر کے صدقے سلامت
قیامت کے طلاطم میں یہ کشتی بادبانی
مرے دشمن مرا کشکول چھپ کر دیکھتے ہیں
غلامانِ محمد کی سخاوت ، مہربانی
مرے آبِ وضو سے بھیگتی ہے رات اظہار
مری آنکھوں سے کرتے ہیں ستارے دُرفشانی
7 comments:
SubhanAllah, JazakAllah
a great naat
ماشااللّہ دلی داد سر
سبحان اللّہ دلی داد
VEGAS CASINO AT VEGAS - ChoE Casino
VEGAS CASINO AT VEGAS in Las 메리트카지노 Vegas NV at 280 North Las 바카라 사이트 Vegas 카지노사이트 Blvd. South 89109 US. Find reviews and discounts for AAA/AARP members, seniors,
Thanks for writting this
Post a Comment